مرکزی مینو پر واپس جائیں →

 

       رضاکارانہ وطن واپسی


رضاکارانہ واپسی کیا ہے؟

رضاکارانہ واپسی اور باز استحکام ایک پروگرام ہے ایسے افراد کے لئے جورضاکارانہ طور پر اپنے آبائی وطن واپس جانے کا فیصلہ کرتے ہیں ۔ بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت آی او ایم (IOM) یہ پروگرام چلا تا ہے ۔


میں کہاں پر واپس جاسکتا ہوں؟

آئی او ایم (IOM) کچھ ایسے ممالک میں واپسی کے پرواز فراہم نہیں کرتا ہے جنہیں بالکل بھی محفوظ نہیں سمجھا جاتا ہے، جیسے کہ شام۔ یہ صرف آپ کے آبائی ملک واپس جانے کے لیے ممکن ہے, کسی دوسرے ملک کے لئے نہیں.

اگر آپ کے ملک کا علاقہ جہاں آپ کی رہائش تھی وہ پر خطر سمجھا جاتا ہے، اس کے باوجود کہ آپ کے ملک کے دیگر حصوں کو محفوظ تصور کیا جاتا ہے، تو پھر سے ان محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں میں سے ایک میں واپس جانا ممکن ہو سکتا ہے. یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آیا آئ او ایم (IOM) آپ کے لئے پروازیں فراہم کر سکتا ہے، ( ذیل میں پتا دیکھیں) ان دفاتروں میں سے ایک کا دورہ کریں یا انہیں 00302109919040 پر کال کریں ۔


رضاکارانہ واپسی کے لئے کون اہل ہے؟

آپ صرف اعناتی رضاکارانہ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اگرآپ کوپناہ کی متلاشی کے طور پر اندراج نہیں کیا گیا ہے، اگرآپ نے ابنا سیاسی پناہ کی درخواست کو ترک کر دیا ہے، اگر وہ مسترد ہو گیا ہے یا اگر دیگر وجوہات کی بنا پرآپ یونان میں رہنے کے لئے طیارنہیں ہیں، تو واپس چلے جائیں۔جس کا مطلب ہے اگرآپ پناہ کے متلاشی کے طور پر درج کئے گئے ہیں تو آپ کواپنا پناہ کی درخواست سے دست بردارہونا ہوگا تاکہ آپ رضاکارانہ واپسی کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں ۔ یہ قدم نا قابل تنسیخ ہے، تو یہ کرنے سے قبل آپ کو 100% یقین ہونا چاہئے کہ آپ واپس جانا چاہتے ہیں۔ وہ لوگ جن کو پہلے ہی بین الاقوامی تحفظ (پناہ گزین کی حیثیت یا ماتحت تحفظ) دے دی گئی ہے اس پروگرام کو استعمال کرنے کے اہل نہیں ہیں ۔ آپ کے پاس یونان میں اگربین الاقوامی تحفظ ہے لیکن پھر بھی رضاکارانہ واپسی چاہتے ہیں، آئ او ایم (IOM) آپ کوبین الاقوامی تحفظ سے مستعفی ہونے کے لئے ضروری کاغذات فراہم کرنے کےاہل ہو گی تاکہ آپ اس پروگرام کا استعمال کرسکیں۔


کیا اس طریقہ کار کی کوئی قیمت ہے اور آئی او ایم (IOM) صحیح معنی میں کیا فراہم کرتا ہے؟

رضاکارانہ واپسی کا عمل مفت ہے ۔ اس کے علاوہ، آئی او ایم (IOM) ممکنہ لوٹنے والوں کو ساتھ ہی فراہم کرتا ہے:

  • واپسی کے بارے میں معلومات اور مشاورت ؛

  • روانگی سے قبل معاونت، جس میں مناسب دستاویزات (یعنی سفری دستاویزات)، ائیر ٹکٹ اور ہوائی اڈے پرساتھ جانے کے لئےمحافظ کی مدد شامل ہے ۔

  • نقل و حمل اور استقبال کی معاونت۔

  • اپنے آبائی ملک میں دوبارہ آباد ہونے کے لئے ایک خفیف رقم۔


میں کہاں اور کیسے درخواست دے سکتا ہیں؟

اگر رضاکارانہ واپسی کا اختیارآپ کے لئے ہے تو آپ کو چاہئے کہایک آئی او ایم (IOM) کے دفتر کا دورہ کریں یا زیادہ تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے انہیں کال کریں. دونوں صورتوں میں وہ آپ سے ایک مترجم کے ذریعے بات کرنے کے اہل ہوں گے ۔


یونان میں منتقلی کے لیے بین الاقوامی ادارے کے دفاتر
 

 

سلونیکی کا دفتر

1 Vasileos Georgiou Street, Building Ε,
Office 26 Ε, 54640 Thessaloniki

فون
+30 231 331 73 49
+30 694 966 26 66

 
 

ایتھینز کادفتر

6 Dodekanisou Street, 17456 Alimos Athens

فون
tel: +30 210 991 90 40
email: iomathens@iom.int

 

دیگر دفاتر لوانینا، ہراکلیون اور پیٹرا میں موجود ہیں ۔ براہ مہربانی تفصیلات کے لئے درج ذیل صفحہ ملاحظہ کریں


یونانی جزائر پر لوگوں کے لئے اہم معلومات

آپ اگر یونانی جزائر کے لیسووس، کیاوس، ساموس، لیروس یا کوس پر ہیں تو پھر کافی حد تک مختلف شرائیط لاگو ہوں گے۔ اگر آپ نے وہاں پناہ کے لیے درخواست دی ہے اور مسترد کر کئے جاتے ہیں، تو آپ کو یہ بتایا جائے گا کہ آپ کے پاس صرف 5 دن ہیں جس میں آپ رضاکارانہ واپسی کی درخواست کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ آپ کو یہ بتایا جائے گا کہ اگر آپ اپنے مسترد ہونے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو، آپ کو رضاکارانہ واپسی کی درخواست دینے کے لیے مذید اجازت نہیں ملے گی ۔

زیل کے پالیسی کے مطابق جزائر پر پناہ کے متلاشیوں پر بہت سے غیر سرکاری تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے بھاری تنقید کی گئی ہے. اگر آپ اپنے آپ کو اس صورت حال میں پاتے ہیں, آپ کے لئے یہ بے حد ضروری ہے کہ موقہ پرفل فور کوئی فیصلہ کرنے کے لئے ٹھنڈے دماغ کے ساتھ اپنے حالات کے بارے میں سوچیں اور ایسے احساس سے گریز کریں جس سے لگتا ہو کہ آپ کسی دباؤ کا شکار ہیں، اگرچہ صورت حال اسی طرح سے آپ کے سامنے پیش کی گئی ہے ۔


براہ کرم آگاہ رہیں کہ یہ صرف عام معلومات ہے. اگر آپ کے ذاتی سوالات ہیں اپنی درخواست کے متعلق تو آپ اپنے وکیل سے رابطہ کریں اگر ہے تو، یا فیس بک پر ہمیں لکھیں